امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ویٹیکن میں پوپ لیو سے اہم ملاقات متوقع

0

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جمعرات کو ویٹیکن میں پوپ پوپ لیو سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دوٹوک اور کھلے انداز میں تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ہولی سی میں تعینات امریکی سفیر برائن برچ کے مطابق ملاقات میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں پر واضح اور بے لاگ گفتگو ہوگی جس سے ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود براہ راست رابطے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان اختلافات بین الاقوامی تعلقات کا فطری حصہ ہیں تاہم انہیں تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ان کے مطابق باہمی احترام اور خلوص پر مبنی سفارتکاری ہی اختلافات کے حل کی کنجی ہے۔

برچ نے کہا کہ قومیں ہمیشہ ایک رائے پر متفق نہیں ہوتیں لیکن ان اختلافات سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ برادری اور حقیقی مکالمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روبیو کا دورہ اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے جہاں وہ کھلے دل کے ساتھ بات چیت اور رابطے کے لیے آ رہے ہیں۔

توقع ہے کہ ملاقات میں ٹرمپ انتظامیہ سے جڑے مختلف پالیسی امور زیر بحث آئیں گے تاہم ایجنڈے کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری نہیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.