امریکا ایران جنگ بندی پر پاکستان میں جمعہ کو یوم تشکر منایا جائے گا

0

اسلام آباد: حکومت  پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کامیاب جنگ بندی کے موقع پر آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی اور اس کے اثرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس  میں فیلڈ مارشل عاصم منیر  اور نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  کی جنگ بندی میں ثالثی کے لیے نمایاں کردار کی تعریف کی گئی اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ یوم تشکر کے ذریعے نہ صرف پاکستان کی سفارتی کامیابی کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ عوام کو بھی خطے میں امن کے قیام میں ملک کے کردار سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.