‘کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کیلئے یہ ٹوئٹ کرونگا’، بھارتی بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف

0

اسلام آباد/نئی دہلی: امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی پر پاکستان کی کامیاب ثالثی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف  اور آرمی چیف  عاصم منیر  کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر پاکستانی کردار کی تعریف کی اور #PakGlobalPeaceMaker ہیش ٹیگ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پروفیسر اشوک ساون  نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایران کے لیے فتح اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے، اور بھارت اس معاملے میں خود تنہا رہا۔

دفاعی تجزیہ کار پروین  نے وزیراعظم کی شاندار کوششوں کو سراہا، جبکہ مصنف اتول کھتری  نے لکھا کہ "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا”۔

دانشور جےنت بھنڈاری  نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک نے اچھے رہنما تلاش کرنے کی صلاحیت ظاہر کی، اور دفاعی تجزیہ کار ابھجیت  مشرا نے دونوں رہنماؤں کو جنگ بندی کی مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان نے ثالثی میں مہارت اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت بخوبی دکھائی۔

صحافی ادیتا مینون نے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششوں کو سراہا، جبکہ فلمی نقاد R K نے کہا کہ پاکستان نے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر خلیجی خطے اور دنیا کو بچایا اور اس کے رہنما عالمی سطح پر ہیرو کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.