امریکا ایران جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع
ابو ظہبی: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد آبنائے ہرمز سے بین الاقوامی بحری جہازوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔
میری ٹائم مانیٹر کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزرے، جن کی ملکیت یونان اور لائبیریا کی ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی بحری تجارتی راستوں کی بحالی کا اشارہ ہے۔
دوسری جانب جے ڈٰی وینس نے پڈاپسٹ میں ایک سیشن کے دوران کہا کہ ایران کے حوالے سے اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ایران پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے اور ایران نے بھی آبنائے ہرمز کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ بعض افراد جنگ بندی کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ جھوٹ بول رہے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کو ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور وہ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں۔
یہ اقدام خطے میں امن کی کوششوں میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے اور بین الاقوامی بحری تجارت کے لیے بھی خوش آئند پیش رفت ہے۔
