وزیر اعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ ، پزشکیان کی وفد کے آنے کی تصدیق

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں جنگ بندی اور خطے کی مستقبل کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کے لیے ایرانی قیادت کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ آئی  کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جامع مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں، جن میں ایران کی جانب سے باقر قالباف اور عباس عراقچی  جبکہ امریکا کی نمائندگی  نائب صدر جے ڈی وینس اور سٹیووٹکوف کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.