“بہت کچھ اچھا ہونے جا رہا ہے”، جنگ بندی کے بعد  ٹرمپ کا پہلا بیان

0

اسلام آباد/واشنگٹن: پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی سیاسی منظرنامے میں سکون پیدا ہوا اور اسٹاک مارکیٹس میں مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

امریکی صدر ٹرمپ  نے ایران کی جانب سے تصفیہ کی آمادگی کے بعد اسے "دنیا کے امن کے لیے بڑا دن” قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا علاقے میں استحکام پیدا کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو ہموار کرے گا۔ انہوں نے اقتصادی مواقع پیدا ہونے اور ایران میں تعمیر نو کے اقدامات کے جلد آغاز کی توقع ظاہر کی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں KSE-100 انڈیکس نے اعلان کے فوری بعد 12,000 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھا، جس سے مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان واضح ہوا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ممکنہ حملے دو ہفتوں کے لیے روکے جا رہے ہیں اور یہ عارضی جنگ بندی وزیراعظم  شہباز شریف  اور فیلڈ مارشل عاصم منیر  سے مشاورت کے بعد طے کی گئی۔

پاکستان نے ثالث کے طور پر اپنا کردار مضبوط کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے لیے 10 اپریل کو اسلام آباد میں بات چیت کی دعوت دی ہے تاکہ دیرپا امن معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔ ایرانی حکام نے محتاط مگر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حملے بند ہونے کی صورت میں وہ بھی دفاعی کارروائیاں روک دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.