کفایت شعاری اقدامات: بلوچستان حکومت کا سابق وزراء و افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

0

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں سابق وزرائے اعلیٰ، سابق گورنرز، سابق صوبائی وزراء، سابق افسران اور غیر متعلقہ اہلکاروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پروٹوکول کے خلاف ہونے والے اقدامات میں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور دہشت گردوں کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر میں کمی نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے ذریعے اربوں روپے کی بچت کی جا چکی ہے اور دیگر اقدامات کے ذریعے سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے پہلے ہی بجلی اور ایندھن کی بچت کے لیے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کروا دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.