جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
ایرانی سفیر کے مطابق خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی رابطوں میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک اور مؤثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔
سفیر نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے، جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری کوششیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔
