سہیل اشرف نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

0

اسلام آباد: سہیل اشرف نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا اور سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کی۔

اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچے، شہر میں جاری اسکیموں، انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات سے متعلق منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سہیل اشرف نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ادارے کے انتظامی امور میں بہتری، سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور رفتار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر اور تیز ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.