سینیٹر اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ کی گفتگو، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو فروغ دینا ناگزیر ہے، جبکہ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے بھی اس مؤقف سے اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.