رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5300 ارب روپے سود کی ادائیگی، قرضوں کا بوجھ برقرار

0

کراچی: حکومتِ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران 5300 ارب روپے سے زائد رقم قرضوں پر سود کی مد میں ادا کر دی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود کی ادائیگیاں 8900 ارب روپے تھیں جو دسمبر تک کم ہو کر 3600 ارب روپے رہ گئیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 8207 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے بڑی رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے، جبکہ بقیہ 2900 ارب روپے جون تک ادا کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرضوں کا حجم 81 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں 26 ہزار ارب روپے بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض شامل ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے مختص رقم مجموعی بجٹ کا 46.7 فیصد بنتی ہے، جبکہ ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.