عاصم خان ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر گئے
اسلام آباد: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
عاصم خان نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشین کوالیفائر ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا اور عالمی چیمپئن شپ میں رسائی حاصل کی۔
فائنل میں انہوں نے ملائیشیا کے کھلاڑی جوکم چواہا کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 3-11، 11-13، 11-9، 11-3 اور 12-10 رہا۔
عاصم خان کی اس کامیابی کو پاکستان اسکواش کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
