میئر لندن کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کی سنگین غفلت، اسلحہ بھرا بیگ سڑک پر چھوڑ دیا گیا

0

لندن: میئر لندن صادق خان کی سکیورٹی پر مامور پولیس افسران کی سنگین غفلت سامنے آ گئی، جو اسلحے سے بھرا بیگ سڑک پر ہی بھول گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی لندن میں پیش آیا جہاں میئر کی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو مشکوک بیگ ملا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بیگ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے کے بعد میٹروپولیٹن  نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میئر آفس کے ترجمان کے مطابق یہ ایک سنگین غلطی ہے اور پولیس فورس کو یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں اس طرح کی کوتاہی دوبارہ نہ ہو۔سکیورٹی خدشات کے باعث میئر لندن کو 2017 سے پولیس سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.