وزیراعظم  نےپاکستان ریلوئے کو کرایوں میں اضافے سے روک دیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پاکستان ریلوئے   کو ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کے بعد تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایے موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق مسافر ٹرینوں کی اکانومی اور اے سی کلاسز کے ساتھ ساتھ فریٹ ٹرینوں پر بھی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث 30 جون تک تقریباً 6 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس اقدام کو عوامی ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ فیصلہ عام آدمی کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا سفر ہر طبقے کی پہنچ میں برقرار رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.