وزیراعظم کا ریلیف اقدام، ٹول فیس اضافہ معطل ، نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  کی ہدایات پر ملک بھر میں ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی  کو ٹول فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں شہریوں پر مزید مالی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں، کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.