پہلا ون ڈے:بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں صفر۔ایک کی برتری حاصل کر لی

0

ڈھاکہ :بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس مہمان ٹیم کے کپتان مہدی حسن مرزا نے جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 70 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4، محمد رضوان 10، سلمان علی آغا 5 رنز اور عبدالصمد صفر پر پولین لوٹ گئے۔

ان کے بعد آنے والے بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 31 ویں اوور میں صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آل راؤنڈر فہیم اشرف 37 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جب کہ شاہین آفریدی 7 اور محمد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین اور عبدالصمد اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے ناہید حسین نے شاندار باؤلنگ کی اور 7 اوورز میں 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب، سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کی گئی نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

مائیک ہیسن کے مطابق بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اس لیے ٹیم کو جلد از جلد مقامی پچ اور موسم کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.