بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دینے کی نیب کی درخواست

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی۔

نیب نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں ناقابلِ سماعت ہیں۔

 نیب کا کہنا ہے کہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل کی سماعت کے لیے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی، اور سزا کے خلاف باضابطہ نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، اس لیے معطلی کی درخواستیں قابلِ سماعت نہیں ہیں۔عدالت نے درخواست پر غور کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.