جھوٹی خبروں سے امریکی عوام کو مہنگائی کے بحران سے نجات نہیں ملے گی:ایرانی وزیر خارجہ

0

تہران : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے حکام مارکیٹوں  میں ہیرا پھیری  کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، لیکن یہ اقدام امریکی عوام کو اس مہنگائی کے سونامی سے نہیں بچا سکتا جو انہوں نے خود مسلط کیا ہے۔

عراقچی کے مطابق امریکی مارکیٹیں اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے نقصانات اور اقتصادی خلاء کا سامنا کر رہی ہیں، اور موجودہ بحران ماضی کے عربوں کے تیل کے بائیکاٹ (1973)، ایران کی اسلامی انقلاب (1979)، اور عراق کے کویت پر قبضے (1990) کے مجموعی اثرات سے بھی کہیں زیادہ سنگین ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ  عباس عراقچی نے واضح کیا کہ حقیقت پسندی اور شفاف معلومات کے بغیر مارکیٹوں کی صورتحال پر قابو پانا ممکن نہیں، اور امریکی عوام کو اس مہنگائی کے سونامی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.