وزیر ریلوے سے  ڈی جی ایف ڈبلیو او کی ملاقات :ریلوے کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز، 13 بڑے منصوبوں پر پیش رفت

0

اسلام آباد: ڈی جی ایف ڈبلیو او  میجر جنرل عبدالسمیع نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی، جس میں Pakistan Railways میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلوے کی ڈیجیٹلائزیشن کے پہلے مرحلے میں 13 اہم منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ریلوے ٹریکنگ سسٹم اور جی پی ایس ٹریکنگ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے تاکہ ٹرین آپریشنز کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت کی فراہمی، لوکوموٹیو چیک پوائنٹس کے قیام اور راولپنڈی کی طرز پر سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشنز کے قیام کا دائرہ کار وسیع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور میں مرکزی کنٹرول روم اور تمام ایچ آر ڈویژنز میں کنٹرول رومز کے قیام کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ جدید ڈیٹا سینٹر کے قیام سے ریلوے نظام کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی توقع ظاہر کی گئی۔

مزید برآں، ایم ایل-3 منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تھر کول منصوبے کے ذریعے ریلوے نیٹ ورک کو مستحکم بنانے اور توانائی کے مؤثر استعمال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.