جوہری مذاکرات: امریکا سے بنیادی اصولوں پر مفاہمت ہوگئی، ایرانی وزیر خارجہ

0

جنیوا: عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا میں مکمل ہوگیا۔بالواسطہ مذاکرات کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ بنیادی اصولوں سے متعلق مفاہمت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے کا امکان نہیں، تاہم عملی پیش رفت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں فریقین ممکنہ معاہدے کی دستاویزات پر کام کریں گے اور ان کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی کئی ایسے موضوعات موجود ہیں جن پر مزید کام درکار ہے، جبکہ امریکا کو طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کا فوری خاتمہ کرنا چاہیے۔مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.