اسرائیل کا 60 روزہ الٹی میٹم مسترد، حماس کا ہتھیار ڈالنے سے انکار
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے دیا گیا 60 روز میں غیر مسلح ہونے کا الٹی میٹم یکسر مسترد کر دیا۔
اسرائیلی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ ایسے کسی مطالبے سے وہ آگاہ نہیں، اور یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔حماس کا مؤقف ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی معاون کی جانب سے جاری کیے گئے 60 روزہ الٹی میٹم کو بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ دباؤ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
