آنکھ میں خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر، عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

0

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی، جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اپنی دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ بتایا گیا کہ پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے تشخیص کی ہے کہ خون کے لوتھڑے کے باعث ان کی دائیں آنکھ شدید متاثر ہو چکی ہے۔

درخواست کے مطابق بیماری کے نتیجے میں عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے اور اس مرض کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 73 سالہ عمران خان کو علاج کی غرض سے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے ٹیسٹ اور تحقیق کے بعد آگاہ کیا کہ ان کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.