میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، اس پر مذاکرات نہیں ہوسکتے: ایران
تہران: ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اس پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور اس پر کسی صورت بات چیت نہیں ہو سکتی۔
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کی کسی بھی غلط اندازے (مس کیلکولیشن) کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
سینئر ایرانی رہنما نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات حقیقت پسندی پر مبنی ہوں اور غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔
