چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، سری لنکن حکام کا پرتپاک استقبال
کولمبو:وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز بھی موجود تھے۔ کولمبو آمد کے بعد محسن نقوی اور سری لنکن وزیر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔
سری لنکن وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی کولمبو آمد پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں اور ان کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہا ہے، سری لنکا ہمارا میزبان ہے اور ہم اپنے میزبان کی عزت و احترام کو اہمیت دیتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عامر میر بھی کولمبو پہنچے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کولمبو پہنچ گئے ، سری لنکن حکام کا پر تپاک استقبال pic.twitter.com/lzafQB9CjR
— Khawaja Mateen (@khawaja_matin) February 14, 2026
