کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئر کر لیا گیا، پولیس آپریشن جاری: ڈی پی او رحیم یار خان

0

رحیم یار خان: ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئر کر لیا گیا ہے، جبکہ پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بدستور جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ڈرون کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے زیرِ زمین بنکر اور 33 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں، جس سے جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔دوسری جانب ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب 8 ڈاکو ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کچے کے نوگو علاقوں میں پولیس چیک پوسٹس قائم کی جا رہی ہیں، جبکہ کلیئر ہونے والے علاقوں میں مرحلہ وار سکول اور ہسپتال قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.