عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

0

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں ہو پا رہی، پچھلے ایک سال کے دوران صرف دو درجن کے قریب ملاقاتیں ہو سکی ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق منگل کے روز بھی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی، جبکہ آخری ملاقات 2 دسمبر کو کروائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان صفدر 20 دسمبر کو ملاقات کیلئے گئے تھے تاہم انہیں زبردستی صرف 8 منٹ کی ملاقات دی گئی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض بنا دیا جائے گا، مگر عمران خان اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.