ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

0

لاہور: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتجاج کے طور پر مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا آپشن بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلتا ہے تو پاکستان کے صرف 2 پوائنٹس کٹ ہو سکتے ہیں، تاہم اس فیصلے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بورڈ ورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں بھی اپنے تمام آپشنزاوپن رکھے گا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد متوقع ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کر لیا تھا۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق اس فیصلے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا امکان ہے، جبکہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی صورت میں ورلڈ کپ کا شیڈول اور تجارتی معاملات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.