ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

0

تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت کی گئی تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

 ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی حملے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ پیغامات کا تبادلہ سفارت کاری کی جگہ نہیں لے سکتا اور مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ اور شفاف سفارتی چینلز کا استعمال ضروری ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران کا روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے ایران کو ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن سفارتی ملاقات سے روکا، جو ایران کے بقول غیر تعمیری رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں یہ مؤقف دفاعی تیاریوں اور سفارتی دباؤ کے جواب میں اختیار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.