کینیڈا کی گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی مخالفت، ڈنمارک کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

0

ڈیووس: کینیڈا نے گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر کسی بھی قسم کے ٹیرف قابلِ قبول نہیں، کینیڈا اس معاملے پر گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

مارک کارنی کا کہنا تھا کہ معاشی انضمام کو دباؤ کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اگر ہم مذاکرات کی میز پر موجود نہ ہوئے تو فیصلوں کے منفی اثرات کی زد میں آ سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی عالمی سیاست اور معیشت کے تناظر میں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ اپنے مفادات کا مؤثر انداز میں تحفظ کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.