لیسکو صارفین کے لیے سولر گرین میٹر پر پابندی، ہزاروں درخواستیں متاثر

0

لاہور: وزارت توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سولر گرین میٹر کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے باعث لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹر سے محروم رہ جائیں گے۔

لیسکو حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے سولر گرین میٹر لگانے کی ہدایت موجود تھی، تاہم وزارت توانائی نے اچانک اس پر پابندی لگا دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، جبکہ یہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

لیسکو حکام نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی دونوں کیٹیگریز کے صارفین کے لیے سولر گرین میٹر کی تنصیب روک دی گئی ہے۔ اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی کے اجرا کے بعد ہی میٹر لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق صرف لیسکو ہی نہیں بلکہ ملک بھر کی دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں، جس کے باعث سولر توانائی کے خواہشمند صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی پالیسی آنے تک سولر گرین میٹرز کی تنصیب معطل رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.