سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے

0

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس طویل علالت کے بعدآج  لاہور میں 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پی سی بی نے مرحوم کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

محمد الیاس چند دن قبل علاج کے لیے مقامی ہسپتال داخل ہوئے تھے جہاں ان کا آپریشن بھی کیا گیا۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض سے لڑ رہے تھے۔

الیاس نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران پاکستان کے لیے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے اور بعد ازاں چیف سلیکٹر کے طور پر قومی ٹیم کی خدمت بھی انجام دی۔پی سی بی نے ایک پوسٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کہا کہ الیاس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے اور بعد ازاں پی سی بی کی مختلف سلیکشن کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں، جن میں خواتین کی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی قیادت بھی شامل تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.