نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں
جدہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان اور امتِ مسلمہ کے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران عبادات ادا کیں اور عالمِ اسلام کے اتحاد، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔
