عمران خان قید تنہائی میں ہیں، پتا نہیں کس حال میں ہیں: علیمہ خان

0

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں اور فی الحال ان کے حالات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ "پرسوں میرے وارنٹ جاری کیے گئے، آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے۔ ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔”

علیمہ خان نے مزید کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کو ماننے کو تیار نہیں اور ان کے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں وہ اپنا کیس رکھ سکیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا کیس اس لیے نہیں لگایا جا رہا تاکہ ان کی ضمانت نہ ہو۔

علیمہ خان نے پنجاب اور سندھ حکومتوں کے رویے کا بھی موازنہ کیا اور کہا: "اچھی بات ہے کہ سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی، جبکہ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں، اس لیے راستے روکے گئے۔ سندھ حکومت سمجھدار ہے۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.