ایمان مزاری کی درخواست مسترد، ڈی جی آئی ایس پی آر کو گواہ بنانے کی کوشش ناکام

0

اسلام آباد: عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست مسترد کر دی، جس میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پراسیکیوشن کے گواہ کے طور پر طلب کرنے کی کوشش کی تھی۔

عدالت کے مطابق یہ درخواست قانونی اقدام نہیں بلکہ سیاسی حکمت عملی معلوم ہوتی ہے، جس کا مقصد عدالتی فورم کو ادارہ جاتی تنازع اور میڈیا بیانیے میں تبدیل کرنا تھا۔جج نے واضح کیا کہ پراسیکیوشن کے گواہوں کے تعین کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، نہ کہ ملزم کے پاس۔

عدالت کے سامنے ایمان مزاری اور ان کے معاونین یہ واضح نہیں کر سکے کہ وہ کس قانونی شق کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر کو پراسیکیوشن گواہ بنوانا چاہتے ہیں۔جج نے کہا کہ اس خاموشی سے درخواست کے کھوکھلے پن کا اندازہ ہوتا ہے اور عدالتیں کسی فرد یا عہدے سے متاثر ہو کر فیصلہ نہیں کرتی، بلکہ صرف شواہد اور قانونی نکات کی بنیاد پر فیصلہ سناتی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری یہ ثابت کرنے میں ناکام رہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس مقدمے یا مبینہ ٹوئٹس اور بیانات سے براہِ راست تعلق ہے۔محض کسی اعلیٰ آئینی عہدے کا نام شامل کرنے سے کیس میں قانونی وزن پیدا نہیں ہوتا، اور یہی نکتہ اس کیس میں سب سے نمایاں رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.