صدر زرداری، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

0

اسلام آباد: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، شیر افضل مروت، بیرسٹر سیف، عمران اسماعیل اور شہزاد وسیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے طریقہ کار، درجہ حرارت میں کمی اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کی تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن کمیٹی بھی بنائی جائے جو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر ڈائیلاگ کمیٹی کے عمل کو آگے بڑھائے۔ اس کے علاوہ تجویز دی گئی کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی جائے، سیاسی کارکنوں کی رہائی کے بعد حکومت پر عوامی اعتماد بڑھے گا، میڈیا کی سنسرشپ ختم کی جائے اور سیاسی افراد پر مقدمات بند کیے جائیں۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ اجلاس ملتان میں منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.