وینزویلا پر امریکی قبضے کی ’پیشگوئی‘ 6 سال پہلے ویب سیریز Jack Ryan میں کر دی گئی تھی

0

ایک حیران کن حقیقت سامنے آئی ہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کی موجودہ صورتحال کی پیشگوئی 6 سال قبل ایک امریکی ویب سیریز میں کر دی گئی تھی۔ ویب سیریز Jack Ryan کے ایک کلپ میں بتایا گیا تھا کہ اصل خطرہ امریکا سے دور ممالک میں نہیں بلکہ اپنے خطے کے ملکوں میں موجود ہے۔

اس کلپ میں وینزویلا کے وسیع تیل اور معدنی وسائل، شدید انسانی بحران اور اسے ایک ’’ناکام ریاست‘‘ قرار دینے پر زور دیا گیا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ منظر سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب 3 جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی بات کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے اسے ’’پیشگوئی‘‘ قرار دیا ہے۔ ماضی میں امریکی کارٹون The Simpsons بھی ایسی ہی مبینہ پیشگوئیوں کی وجہ سے زیر بحث رہا ہے، جس سے یہ واقعہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.