پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل رینکنگ میں پھر نمبر ون

0

لاہور:پاکستان نے گھڑ سواری کے شعبے میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن (FEI) کی تازہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی جانب سے مڈل ایسٹ اور افریقہ زون کی جاری کردہ ایونٹنگ رینکنگ کے مطابق عثمان خان ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، جس سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا ہے۔

ایف ای آئی کی رینکنگ کے مطابق دنیا بھر میں ایونٹنگ کے 6 زونز شامل ہیں، جبکہ انہی زونز کی رینکنگ کی بنیاد پر عالمی چیمپئن شپ اور بڑے مقابلوں کے لیے درجہ بندی کا تعین کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خان اس سے قبل بھی 2019 سے 2021 تک ایونٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان کی حالیہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان میں گھڑ سواری کے کھیل کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.