راولپنڈی جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

0

راولپنڈی: سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران بیرون جیل سے کسی بھی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ منگل کو بھی دونوں کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم ملاقات محدود اور جیل کے اندر ہی رکھی گئی تھی تاکہ کسی بیرونی شخص کی موجودگی نہ ہو۔

جیل حکام کے مطابق یہ ملاقاتیں انسانی ہمدردی کے تحت کرائی گئی ہیں تاکہ قید میں موجود سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.