بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں 29 جنوری سے شروع

0

اسلام آباد/کراچی: بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز نے ڈھاکہ–کراچی–ڈھاکہ براہِ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق یہ پروازیں 29 جنوری 2026 سے آغاز کریں گی اور ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو دن، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق ڈھاکہ سے کراچی کی پرواز رات 8 بجے روانہ ہو کر رات 11 بجے کراچی پہنچے گی، جبکہ کراچی سے ڈھاکہ کی پرواز رات 12 بجے روانہ ہو کر صبح 4 بج کر 20 منٹ پر ڈھاکہ پہنچے گی۔

ایئرلائن حکام نے بتایا کہ اس نئے روٹ سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفر مزید آسان ہو جائے گا اور اس سے تجارت، سیاحت اور خاندانی روابط کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جدید طیاروں اور تربیت یافتہ عملے کے ذریعے مسافروں کی حفاظت اور معیاری سروس یقینی بنائی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.