نئی دہلی :جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی

0

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف طلبہ کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والی اس نعرے بازی کے بعد انتظامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دہلی پولیس کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ نعرے جمہوری اختلاف کے دائرے سے باہر ہیں اور یہ کیمپس کی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی سکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات تعلیمی ماحول کو متاثر کرتے ہیں۔

بھارتی  کے مطابق یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے کے حوالے سے ماضی میں بھی تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔  جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ رہنماؤں عمر خالد اور شرجیل امام کو 2020 کے دہلی فسادات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما گزشتہ پانچ سال سے بغیر مقدمے کے جیل میں قید ہیں جبکہ ان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہیں۔

واقعے کے بعد طلبہ حلقوں میں ایک بار پھر اظہار رائے کی آزادی اور کیمپس سیاست سے متعلق بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم دہلی پولیس کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.