کیپیٹل ہل حملہ: گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ذمہ داری سابق سپیکر پر عائد

0

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے سے متعلق نیا بیان جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور احتجاج میں شامل افراد کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دن سکیورٹی انتظامات میں واضح کوتاہی برتی گئی، جس کے باعث مظاہرین کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ناکامی سکیورٹی کی مجموعی منصوبہ بندی کی کمزوری کا نتیجہ تھی۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری اُس وقت کی اسپیکر نینسی پلوسی پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ کیپیٹل ہل کی سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی انہی کی ذمہ داری تھی۔

واضح رہے  6 جنوری 2021 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ ان کے بعض ساتھیوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے الزامات پر کارروائیاں اور تحقیقات کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.