پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام زبردست تیزی کے ساتھ، ہنڈرڈ انڈیکس 1,79,034 پوائنٹس پر بند
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے 1,79,000 کے ہندسہ کو عبور کر لیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 2,679 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 1,79,034 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
مجموعی طور پر مارکیٹ میں 565 کمپنیوں کے شیئرز کے ساتھ کاروبار ہوا، جن میں 253 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 201 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج کی تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1.52 فیصد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 176,355 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں آج کے مثبت رجحان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ظاہر کیا ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کی یہ لہر بنیادی اور تکنیکی عوامل کے ساتھ سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی کا عکاس ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں شیئرز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مجموعی سرمایہ کاری کے ماحول کو مستحکم کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مارکیٹ کی یہ مضبوط کارکردگی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی اقتصادی ترقی کے امکانات کے عکاس ہے، جس سے مستقبل میں سٹاک ایکسچینج میں مزید مثبت رجحان کی توقع کی جا رہی ہے۔
