وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

0

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔ وہاب ریاض چند ہفتوں سے  پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور اب انہیں قومی ویمن ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وہاب ریاض وقتی طور پرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور وہ ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے پلانز ترتیب دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی جلد پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کرے گا۔  محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ویمن ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.