عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا

0

لاہور:پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب تمام 11 مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت میں ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو عدالتی کارروائی کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا، جب کہ سکیورٹی اور تکنیکی انتظامات سے متعلق تفصیلی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں شامل مختلف مقدمات کی نئی سماعتیں آئندہ دنوں میں شروع ہوں گی، اور اس مقصد کے لیے اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان محفوظ ویڈیو لنک سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔ اس مقدمے میں بھی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ سماعت کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔

پنجاب حکومت کے مطابق یہ اقدامات سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں تاکہ عدالتی کارروائی شفاف اور محفوظ طریقے سے آگے بڑھ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.