سعودی کھلاڑیوں کی بحرین میں منعقدہ ایشیائی یوتھ گیمز میں شاندار کارکردگی

0

ریاض :سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے بحرین میں جاری تیسرے ایشیائی یوتھ گیمز کے پہلے روز شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ قومی ایتھلیٹ نائف السمیری نے بحرین نیشنل اسٹیڈیم میں سعودی عرب کے لیے ان کھیلوں کا پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔

سعودی ہینڈبال ٹیم نے گروپ اے میں ہانگ کانگ کو 43-16 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ٹیم نے مالدیپ، اردن اور ہانگ کانگ کے خلاف مسلسل تین فتوحات کے ساتھ گروپ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ اتوار کو میزبان بحرین کے خلاف میچ میں گروپ میں سرفہرست پوزیشن کنفرم کرے گی۔

سعودی والی بال ٹیم نے گروپ ای کے دوسرے راؤنڈ میں منگولیا کو تین ایک سے شکست دی۔ اسی طرح سعودی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم نے پہلے ہی دن کئی مقابلے جیت کر فائنل راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔شو جمپنگ ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا راؤنڈ بغیر کسی فالٹ کے کامیابی سے مکمل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.