چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات
کوئٹہ:چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں صوبے کے مستحق گھرانوں کی بی آئی ایس پی میں شمولیت، تعلیمی وظائف، نشوونما اور ہنرمند پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے فلاح و بہبود کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی و صوبائی تعاون سے بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں معاشی بہتری اور سماجی انصاف کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
