ترکیہ کے سفیر کی وزیر ریلوئے سے ملاقات ،پاکستان اور ترکی کا ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

اسلام آباد: وزارتِ ریلوے میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور باہمی شراکت داری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کیا جائے گا۔ ترک سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ ترکی پاکستان کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔یہ ملاقات پاک-ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی گئی ہے۔

اسلام آباد :ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو وزیر ریلوئے حنیف عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے / فوٹو۔الجریدہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.