وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی کا نیویارک میں قونصلیٹ کا دورہ
نیویارک : وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قونصل جنرل پاکستان نیویارک عامر خان اتوزئی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
تقریب میں قونصلیٹ کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سید ذیشان نقوی نے قونصل جنرل آفس کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔”
قونصل جنرل عامر خان اتوزئی نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستانی کمیونٹی کا تعاون اور اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، ہم ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
