چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات، جنوبی افریقہ سیریز پر مشاورت
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو ٹیم کے معاملات میں فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میری مکمل حمایت کپتان اور کوچ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو بہتر نتائج کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات
ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔ محسن نقوی pic.twitter.com/h7Q7XkzTof— Qayyum Bukhari (@QayyumBukhari) September 23, 2025
