خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

0

پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی 5 سالہ سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے الزام میں انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے وکیل سمیر کھوسہ کی مدد سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ دیا اور کیس کے حقائق اور شواہد کو مناسب طور پر نہیں پرکھا گیا۔خدیجہ شاہ کی اپیل میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں بری کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.